جمعرات , 16 اگست 2018

تمام شہریوں کو قرآن کا گھر بنانے کے عظیم صدقہ جاریہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چایئے، فرحان نقشبندی

جہلم،8اگست ( اصغر مرزا ) قرآن محل کی تعمیر کا آغاز بلاشبہ جہلم کے لئے بڑی سعادت ہے تمام شہریوں کو قرآن کا گھر بنانے کے عظیم صدقہ جاریہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے یہ بات مقدس اوراق کی حفاظت پر مامور تحریک عظمت قرآن جہلم کے نگران فرحان نقشبندی نے گزشتہ روز ممبران تحریک سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ’’ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں ‘‘ جو لوگ ادب سے ناآشنا ہیں وہ دین کی محبت کے سچے دعوے دار نہیں ہو سکتے ، اور شافعی محشر قرآن مقدس کو بے ادبی سے بچانا اور تاقیامت محفوظ کرنے کیلئے قرآن محل کی تعمیر انتہائی عظیم کام ہے جس کی سعادت اللہ تعالی نے جہلم کے باسیوں کو عطا کی ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ موضع جنجیل میں زیر تعمیر قرآن محل کے کام میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں اور جلد از جلد پایہ تکیمل تک پہنچا کر دنیا و آخرت سنوار لیں ۔