جمعرات , 16 اگست 2018

سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز جشن آزادی کے سلسلہ میں 1000پودے لگانے میں مصروف

جہلم،8اگست ( بیورورپورٹ ) سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز جشن آزادی کے سلسلہ میں 1000پودے لگانے میں مصروف، پودے لگانے کا سلسلہ 14اگست سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا چیئرمین اسفند یار اسد، تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز جشن آزادی کے سلسلہ میں ملک کو گرین پاکستان بنانے کیلئے مشن پر کام کررہی ہے اور اسی سلسلہ میں جی ٹی روڈ جادہ سے راٹھیاں تک ایک ہزار پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے یہ بات چیئرمین کیئر ٹیکرز اسفند یار اسد نے گزشتہ روز کام کی نگرانی کرتے ہوئے بتائی، اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ خالی ملی نغموں اور ترانوں سے جشن آزادی منانے کا دور اب گزر گیا اب اس وطن عزیز کیلئے عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ملک میں جنگلات اور پانی کی شدید کمی کے باعث موسمی حالات ایمرجنسی کی طرف جارہے ہیں ایسے میں ہر پاکستانی کو چاہئیے کہ وہ جشن آزادی کی نسبت سے اپنے حصے کا پودا لگائے تاکہ آئندہ نسلوں کو آلودگی کی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکے ۔