سوہاوہ،موٹر وے پولیس کی بڑی کاروائی درجنوں قیمتی جانیں بچا لیں

سوہاوہ ( نمائندہ ایکسپریس ) موٹر وے پولیس کی بڑی کاروائی درجنوں قیمتی جانیں بچا لیں تفصیلات کے مطابق سوہاوہ ترکی جوڑ کے قریب راولپنڈی سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر پٹرولنگ پر موجود موٹر وے پولیس کے افسران محمد بلال اور محمد قاسم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کی گاڑی میں موجود آگ بجھانے والے سلینڈر سے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جبکہ جہلم سے ریسکیو 1122نے بھی جائے حادثہ پر ریکارڈ وقت میں پہنچ کر موٹر وے پولیس کی مدد کی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آپریشن آفیسر عبدالطیف بھی پہنچ گئے ۔ بس کو آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کا اگلا حصہ اپنی لپیٹ میں لے لیا موٹر وے پولیس کے نوجوانوں کی بروقت کاروائی نے درجنوں قیمتی جانوں کوبچایا جس پر مسافروں اور عوامی حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ یاد رہے کہ سوہاوہ میں ریسکو کی سروس نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں حادثات رونما ہو چکے ہیں جس سے لاکھوں روپے مالیتی کی قیمتی گاڑیاں بروقت کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے جل کا خاکستر ہو گئیں جبکہ موٹر وے پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت بس میں لگی آگ پر قابو پا کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور درجنوں جانوں کو محفوظ کیا آگ پر بروقت قابو نہ پایا جاتا تو درجنوں قیمتی جانوں کا نقصان ہو سکتا تھا