بدھ , 17 اکتوبر 2018

ضلعی انتظامیہ جہلم کی اندرون شہر مختلف بازاروں اور شاہراوں میں دکانداروں کو اپنا سامان دوکانوں کے اندر رکھنے کی ہدایت 

جہلم۔09اگست( بیورورپورٹ ) غیر قانونی تجاوزات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ جہلم نے اندرون شہر مختلف بازاروں اور شاہراوں میں دکانداروں کو اپنا سامان دوکانوں کے اندر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرزاور ایم سی ریگولیشنز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے ۔انہوں نے کہا کے غیر قانونی تجاوزات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اس سے اندرون شہر کی ٹریفک متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو ان کی غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور سامان دکانوں کے اندر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کی بھر پور حمایت کریں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے میونسپل کمیٹی کے افسران سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی جا رہی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ جہلم ایک خوبصورت شہر ہے اور اس کو بہتر بنانے میں عوام بھی اپنا حصہ ڈال کرمتعبر شہری ہونے کا ثبوت دیں۔