بدھ , 17 اکتوبر 2018

ضلع جہلم میں کانگو وائر س کے مناسب کنٹرول کیلئے ضلع بھرمیں محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں تعینات کر دی گیءں ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک 

جہلم۔09اگست( نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید ناصر کمال نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں کانگو وائر س کے مناسب کنٹرول کیلئے ضلع بھر کے تمام داخلی راستوں پر محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں تعینات کر دی گیءں ہیں جو مویشی لانے والی تمام گاڑیوں کو روک کر موشیوں پر سپرے کرتی ہیں تاکہ اگر کسی بھی جانور پر چیچڑ پرورش نہ پا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ذبیخہ خانوں میں قصائیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے پہنیں اور تمام خفاظتی تدابیر اپنانے کے احکامات جاری کر دئیے گے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے افسران کے ہمراہ چیچر مکاؤ مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کانگو وائر س کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع جہلم کے چھ داخلی راستوں پر ٹیمیں تعینات کر دی گئیں ہیں جن میں دریائے جہلم کا پل، مصری موڑ، کھیوڑہ پنڈ دانخان، للاانٹر چینج ، چکوال موڑ سوہاوا اور منگلا پولیس چیک پوسٹ دینہ شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مویشیوں سے لدی گاڑیوں کی نگرانی کی جا تی ہے اور جانوروں پر سپرے کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع جہلم کانگو وائر س سے مکمل طور پر محفوظ ہے اور ضلع انتطامیہ اور محکمہ لائیوسٹاک کے تعاون سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کانگو سے بچا جا سکے ۔