جمعرات , 16 اگست 2018

محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی

جہلم۔09اگست(سٹاف رپورٹر ) محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ڈرون، کیمروں، کواڈ کاپٹر اور ہیلی کیم کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر نافذ کی گئی ہے جب کہ ہیلی کیم اور ڈرون کیمروں کے ذریعے جلسے جلوسوں میں ان کے استعمال پر بھی سختی سے پابندی ہوگی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن دفعہ 144 کے تحت مورخہ30ستمبر 2018 تک عمل درآمد رہے گا۔