بدھ , 17 اکتوبر 2018

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں شیشہ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

جہلم،8اگست ( اصغر مرزا ) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں ہوٹلز 145 ریسٹورنٹس 145 پارکس 145 کیفے 145 کلبز اور دیگر عوامی مقامات پر شیشہ / حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ جاری ہونے والے احکامات کے مطابق شیشہ / حقہ کے استعمال سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہونے کے علاوہ دیگر سماجی مسائل پیدا ہو رہے ہیں لہذا ضروری ہے کہ شیشہ / حقہ پینے پر فوری پابندی عائد کی جائے اس ضمن میں قانون شکنی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق پابندی 30 ستمبر2018 تک لاگو رہے گی۔